اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فیس بک کے بانی جاسوسی سے بچنے کیلئے اپنے لیپ ٹاپ پر کیا چیز لگاکر رکھتے ہیں؟

سان فرانسسکو(ٹیکنالوجی ڈیسک) انٹرنیٹ جہاں ہمارے لئے بے پناہ معلومات اور تفریح کا سبب ہے تو وہیں اس ایجاد نے کچھ ایسے خطرات بھی پیدا کردئیے ہیں کہ جن کا پہلے تصور بھی نہیں پایا جاتا تھا۔ انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کی جاسوسی اور پرائیویٹ معلومات کی چوری بھی ایک ایسا ہی خطرہ ہے، اور لگتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ جیسی شخصیت کو بھی اس خطرے نے خوف میں مبتلا کررکھا ہے۔ یہی تو وجہ ہے کہ مارک زکربرگ اپنے میک بک کمپیوٹر کے کیمرے اور آڈیو جیک کو ٹیپ سے ڈھانپ کر رکھتے ہیں۔اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے گزشتہ روز انسٹاگرام ویب سائٹ کے 50 کروڑ ماہانہ ایکٹو صارفین کا ہدف حاصل کرنے پر جشن منانے کے لئے ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں وہ اپنے مخصوص ڈیسک پر بیٹھے نظر آتے ہیں اور ان کا لیپ ٹاپ ان کے سامنے پڑا ہے۔ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ لیپ ٹاپ کے کیمرے پر بھی ٹیپ لگی ہے اور آڈیو جیک کو بھی ٹیپ سے ڈھانپ کررکھا گیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے مارک زکربرگ کے لیپ ٹاپ کے کیمرے اور آڈیو جیک پر لگی ٹیپ کو فوراً ہی دیکھ لیا اور سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں تبصرے شروع ہوگئے۔