اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اب پاکستان میں مچھروں کا احتساب ، مگر کیسے ؟

مچھرہم سے دور اب رہنے پر مجبور
ملک بھرمیں مچھروں کی تعداد میں روز بروز اضافے سے ڈینگی، ملیریا اور ٹائیفائیڈ کی شکل میں سنگین نتائج سامنے آتے ہیں،گلی کوچوں میں موجود گندگی کے ڈھیر،گٹروں سے ابلتے چشمے ان کی بہترین پناہ گاہیں ثابت ہوتی ہیں،جہاں یہ اپنی افزائش کرکے روز بروز اپنی قوت میں اضافہ کرتےہیں،مچھروں کی بڑھتی افزائش اوران سے پھیلنےوالی بیماریوں کے خاتمے کیلئے تبدیلی سرکارنے”ماسکیٹوز الرٹ پاکستان”کے نام سے پاکستان کی پہلی موبائل ایپلی کیشن لانچ کردی ،اب آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ”ماسکیٹوز الرٹ پاکستان” نامی اینڈرائیڈ موبائل اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں،اپنے علاقے میں پائے جانےوالے مچھر کی تصویر بنائیں اور قومی ادارہ صحت کو بھجوا دیں،جو آپ کے علاقے میں مچھروں اور ان سے پیدا بیماریوں کے خاتمے کی سفارشات متعلقہ ادارے کو بھجوائے گا