اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی پاکستانی سینما میں تاریخ رقم کرنے کی تیاری

کراچی: پاکستان کی کامیاب ترین فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘سیریز کی تیسری فلم’’جوانی پھر نہیں آنی3‘‘بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر فلموں کے شائقین کے لیے اچھی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی کامیاب ترین فلم سیریز’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی تیسری فلم’’جوانی پھر نہیں آنی3‘‘بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے علاوہ اداکار فہد مصطفیٰ اورواسع چوہدری بھی موجود ہیں اور اسکرپٹ دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2015 میں ریلیز ہوئی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘اس وقت کی کامیاب ترین فلم تھی جس نے بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ برس فلم کا سیکوئل’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے نام سے بنایا گیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور یہ فلم بھی گزشتہ برس پاکستان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔سیریز کی دوسری فلم کی غیر معمولی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب ہمایوں سعید نے تیسری فلم بنانے کا اعلان کیاہے اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ کسی بھی فلم کا دوسرا سیکوئل بنایاجارہا ہو۔ اس سے قبل اداکار فہد مصطفیٰ اورجاوید شیخ کی فلم ’’نامعلوم افراد‘‘کا صرف ایک سیکوئل ’’نامعلوم افراد2‘‘کے نام سے بنایاگیاہے۔