اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جہلم: ڈاکوؤں نے اودھم مچا دیا، 2ہفتوں میں 10ڈکیتیاں۔۔۔!

جہلم (نجف شہزاد سے)جہلم کی تحصیل دینہ میں ڈاکوؤں نے اندھیر مچا دیا۔گزشتہ دوہفتوں میں ڈکیتی کی 10وارداتیں۔گھروں اوردوکانوںسے ڈکیتیوں کی پے در پے وارداتوں نے پولیس کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کردئیے۔گزشتہ چند دِنوں میں کئی شہری اپنے جمع پونجی سے محروم ہو چکے ہیں، شام ہوتے ہی محافظ گرم بستر اُڑھ لیتے ہیں جبکہ ڈاکو متحرک ہو جاتے ہیں۔خوف و ہراس میں ڈوبی تحصیل دینہ کے شہری گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے۔۔ڈی پی او جہلم نے بھی اپنے عہدہ کا حق اداکرتے ہوئے واقع کا نوٹس لیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی