اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات: دولہا کی شادی پر دوستوں کا ایسا تحفہ کہ "جس نے بھی دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا”

گجرات(اعجاز شاکر سے)فیصل علی کی شادی پر دوستوں کا الگ انداز۔ گجرات کے نواحی گاؤں صبور میں دوستوں کی طرف سے دولہا کو اتنا بڑا ہار پہنایا گیا کہ جس نے بھی دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا۔ دولہا فیصل علی کے دوست چوہدری وقار ،حمزہ سلیم دوبئی، محمد یار آف امریکہ، چوہدری یاسین،اور چوہدری وقاص آف سعودی عرب کی جانب سے سپیشل ہار تیار کروایا گیا۔ جس کی چوڑائی آٹھ فٹ اور لمبائی دس فٹ تھی۔ جس میں دس روپے کے ساتھ پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ استعمال کیے گئے تھے۔ جو دوستوں کی بے مثال دوستی کا مظہر ہونے کے ساتھ ساتھ ہار تیار کرنے والے کاریگر کی مہارت کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔