اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کیا یہ دنیا کی بہترین ملازمت ہے ؟؟؟

کیا آپ کو وہ وقت یاد ہے جب والدین ٹیلیویژن بند کرکے اسکول کا کام کرنے کا حکم سناتے تھے ؟ یقیناً وہ ٹھیک تھے کیونکہ ٹی وی دیکھنے پر تو کوئی معاوضہ نہیں ملتا۔مگر اب ایسا ضرور ممکن ہے۔ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو مگر دنیا کی سب سے بہترین بلکہ خواب جیسی ملازمت آپ کی منتظر ہے۔اور آپ کو کرنا بھی کیا ہے بس ایک سال کے لیے ٹی وی اسکرین کے سامنے جم کر بیٹھ جانا ہے جس کے بدلے آپ کو 35 ہزار برطانوی پاﺅنڈز (پاکستانی 63 لاکھ روپے سے زائد) معاوضہ دیا جائے گا۔۔جی ہاں واقعی برطانیہ، آئرلینڈ اور اٹلی میں کام کرنے والی ایک ٹیلی کمیونیکشن کمپنی ناﺅ ٹی وی نے اس ‘مثالی ملازمت’ کا اعلان کیا ہے، جس میں ایک سال تک اپنا سارا وقت ٹی وی دیکھتے ہوئے گزارنا ہے۔کمپنی کے ٹوئیٹ کے مطابق ‘ایسے موقع کے بارے میں کیا خیال ہے جس میں پورا سال باکس سیٹس دیکھ کر 35 ہزار پاﺅنڈز جیت لیں، اس میں شرکت کے لیے اپنی تصویر یا ویڈیو پوسٹ کرکے ہمیں بتائیں کہ آپ اس کے حقدار کیوں ہیں اور ہمیں ٹیگ کرنا مت بھولیں’۔ویسے تو یہ آفر سب کو ہی پسند آئے گی اور ہوسکتا ہے کہ بیشتر کا دل اس پر اپلائی کرنے کے لیے بھی کرے مگر بس ایک مشکل ہے، یہ پیشکش صرف برطانیہ میں مقیم افراد کے لیے ہےویسے اس کمپنی کیپ پاس موجود شوز میں دی ہینڈ میڈز ٹیل، ٹرو ڈیٹیکیو، بینڈ آف برادرز، واکنگ ڈیڈ اور دیگر شامل ہیں۔