اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

** ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔**دونوں ٹیموں کے درمیان جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن میچ کھیلا جارہا ہے، جس کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور چوتھے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔میچ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم میں دو تین تبدیلیاں کرسکتے تھے لیکن چوتھے ون ڈے میچ میں جو فاتح ٹیم تھی اسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بڑا ہدف دے کر جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ٹاس ہارنے سے متعلق سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹاس ہار گئے تو کیا ہوا، بیٹنگ ملنے پر خوشی ہے۔پروٹیز ٹیم کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ڈیوڈ ملر اور بیورن ہینڈریکس کی جگہ ویان ملڈر اور وائن پریٹوریئس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی تھی، چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے فتح حاصل کی تھی، پاکستانی باؤلرز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کو محض 164 پر آؤٹ کردیا تھا۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔پاکستان: شعیب ملک (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور محمد عامر۔جنوبی افریقہ: فاف ڈیو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در ڈوسن، ویان ملڈر، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، عمران طاہر اور وائن پریٹورئیس۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0۔3 سے اپنے نام کی تھی۔