اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برطانوی خاتون نے اپنے لئے درست فیصلے کرنے کے لئے اشتہار دے دیا

برسٹل سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ایک دوست نے انہیں دھوکا دیا اور پائی پائی کا محتاج کردیا، پھر انہیں ایک دوسرے ملک میں لوٹا گیا، یہاں تک کہ ان کے اپنے ہونے والے شوہر سے بھی تعلقات خراب ہوگئے ۔ کبھی کبھی انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ درست فیصلہ نہیں کرتیں اور اب ایک ماہ تک کوئی ان کے لیے فیصلے کرسکے تو وہ اسے 2600 پاؤنڈ ادا کرے گی جو پاکستانی روپوں میں 4 لاکھ 70 ہزار روپے بنتے ہیں۔بارک ڈوٹ کوم نامی ویب سائٹ خاتون نے لکھا، ’ اگرچہ یہ عجیب بات ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے ایسے دانا شخص یا خاتون کی ضرورت ہے جو میرے لیے فیصلے کرسکے۔ میں نے گزشتہ برس تباہی میں گزارا ہے اور چاہتی ہوں کہ اب کوئی ایک ماہ کے لیے میری زندگی کو کنٹرول کرے۔ مجھے نہیں معلوم کہ عام زندگی میں ایسا ہوتا بھی ہے یا نہیں مگر میں سمجھتی ہوں کہ یہ طریقہ قابلِ عمل ضرور ہے۔‘خاتون نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی روحانی اقدار کی قائل رہی ہیں اور انہیں ایسے شخص کی تلاش ہے جو انہیں روحانی انداز سے جوڑ کر ان کے لیے درست فیصلے کرسکے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اس کے لیے ایک مہینہ کافی ہوگا۔خاتون نے اشتہار دیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ کوئی انہیں درست مرد کے انتخاب میں مدد کرے خواہ وہ رشتوں کی ویب سائٹ سے ہو یا ٹنڈر ایپ کے متعلق ہوں۔ اسی طرح وہ چاہتی ہیں کہ کوئی ان کی سرمایہ کاری میں رہنمائی کرے اور جب بھی مدد درکار ہو مشیر ان کے لیے حاضر ہوجائے تاکہ وہ بروقت فیصلہ کرسکیں۔تاہم بارک ویب سائٹ کے سربراہ کائی فیلر نے کہا ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والا یہ سب سے عجیب و غریب اشتہار ہے ۔