اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک کخواجہ برادران، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق، کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق، کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک کی توسیع کردی۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر سماعت کی۔واضح رہے کہ جیل حکام نے خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا تھا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک کی توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے ریمارکس دیئے کہ نیب اس کیس کی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر جمع کرائے۔خیال رہے کہ نیب نے خواجہ برادران کو پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔کیس کی سماعت کے بعد عدالت سے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مجھے آج بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، جو 60 سال پرانی لگ رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ ان کی نہیں رہنی، حکومت جو کر رہی ہے، وہ درست نہیں۔