اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بدعنوانی کاپیسہ حکمرانوں کوہضم نہیں ہوگا،شوکت منیر

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ بدعنوانی کاپیسہ حکمرانوں کوہضم نہیں ہوگا،جولوگ بھی پاکستان اورپاکستانیوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں ان کا قانون کی گرفت میں آنااٹل ہے۔حکمران بظاہر احتساب کاسامنا کرنے کاتاثر دے رہے ہیں مگر اندرون خانہ 1999ء کی طرزپرقومی اداروں کیخلاف منظم سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی ملک پاکستان کے داخلی ،سیاسی اورانتظامی معاملات میں مداخلت کرنے کاحق نہیں رکھتا ۔نوازشریف حکومت پر عوام کوشروع دن سے اعتمادنہیں تھا ،ابھی توحکمرانوں سے سانحہ ماڈل ٹائون میں بیگناہ شہریوں کے خون سے کھیلی گئی ہولی کابھی حساب لیا جانا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برسراقتدارپاناما لیگ کی کہانیاں قابل اعتماد نہیں ۔حکمران خاندان کاڈائون فال مکافات عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کوتوڑنے اوراس کے وسائل ہڑپ کرنیوالے عناصر کودنیا میں ہی نشان عبرت بنادیا ۔چوہدری شوکت نے مزید کہا کہ حکمران اپنے جھوٹ کابوجھ نہیں اٹھاسکتے۔حکمرانوں نے اپنا ایک جھوٹ چھپانے کیلئے ہزارجھوٹ بولے مگرپاناما پیپرز کے شواہد ان کیخلاف ہیں۔اب تک حکمرانوں نے جوبھی جال بچھایا وہ الٹا ان کیلئے وبال جان بن گیا۔پرویز مشرف کے دورمیں حکمران خاندان نے احتساب کے ڈر سے اپنے بیرونی آقائوں کومددکیلئے پکارا اور بیرونی مداخلت اورضمانت پرشریف خاندا ن کے لوگ پرویز مشرف سے معافی مانگ کر جدہ چلے گئے تھے مگراس بار فرارکاہرراستہ بند ہے ۔ پرویز مشرف آئی ٹی کی مددسے اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستان کے عوام سے مسلسل رابطے میں اورا ن کی خوشی غمی میں شریک ہیں ۔