اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فلائٹ میں تاخیر پر لیونل میسی ارجنٹائن فٹبال حکام سے ناراض

نیوجرسی(سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائنی فٹبال کپتان لیونل میسی نے ہوسٹن سے نیوجرسی جانے والی فلائٹ میں تاخیرکو اپنی نیشنل فٹبال ایسوسی ایشن کی نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے ’ تباہ کن‘ قرار دیا ہے۔انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس واقعے پر برہمی کا برملا اظہار کرتے ہوئے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) کو بدانتظامی کا ذمے دار گردانا، انھوں نے لکھا کہ ایک بار پھر ہمیں اپنی اگلی منزل تک جانے سے قبل طیارے میں انتظار کرنا پڑا، میرے خدا، یہ ہمارے فٹبال حکام کی نااہلی ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ میں تاخیر کی وجہ خراب موسم بنا تھا۔