اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈالر ڈبل سنچری کی جانب گامزن

ڈالرکی اننگز تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 5 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 162 روپے 25 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے10پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 162 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت تقریباً 7 روپے بڑھ گئی جب کہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قدر کم ہونے سے جون کے مہینے میں قرضوں کی مالیت میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔