اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سب کو معلوم ہے میں کرپشن کیسز پر سمجھوتہ نہیں کرونگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل واوڈا، فواد چوہدری ، علی امین گنڈا پور،علی محمد خان سمیت دیگررہنما شریک تھے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے شیخ رشید،طارق بشیرچیمہ ، زبیدہ جلال ، سینیٹر عتیق شیخ سمیت دیگر اتحادی ارکان بھی موجود ہیں۔اجلاس میں بجٹ منظوری سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا گیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی پر بھی بات چیت بھی کی گئی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، حماد اظہر اور چئیرمین ایف آر بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور حکومتی معاشی ٹیم اجلاس میں بجٹ کےحوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم نے اجلاس کو بتایا کہ ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے نواز شریف کی حمایت کا خدشہ تھا تاہم انہوں نے ملاقات میں نواز شریف سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اطلاع ہے کہ شریف خاندان کے بچوں میں سے کسی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کیا لیکن عرب ملک کے سربراہ نے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او کسی صورت نہیں ہو گا، چاہے جتنے مرضی رابطے کر لیں۔جلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کرے یا تحریک چلائے، انہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے۔وزیراعظم نےمزیدکہا کہ بجٹ منظوری قانونی تقاضہ ہے، تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا معاشی سمت کا تعین کر دیا ہے، بحران سے نکل رہے ہیں، اراکین پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں۔عمران خان کا کہنا تھا اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے آگاہ کریں۔ سب کو معلوم ہے میں کرپشن کیسز پر سمجھوتہ نہیں کرونگا۔انہوں نے بتایا کہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے لیے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا جبکہ پاک فوج نے فاٹا اور بلوچستان کے لیے اپنی تنخواہوں کا اضافہ نہیں لیا۔