رہنما تحریک انصاف نے صحافی پر تشددکرکے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف دہشت گرد جماعت ہے۔ ناصر شاہ

سندھ(نیوزالرٹ) تحریک انصاف کے رہنما مسرور سیال کی صدر پریس کلب کراچی کیساتھ غنڈہ گردی کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پیپلزپارٹی اور صوبائی وزیر سیدناصرحسین شاہ نے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران کو مغلظات اور بلاوجہ تشدد کر کےآزادی صحافت پر حملہ کیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے ..ہر جگہ تشدد کرنا تحریک انصاف کی روایت ہے کچھ روز قبل صحافی سمیع ابراہیم پر بھی تشدد کیا گیا تھا.تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف جو جو آواز اٹھا رہا ہے اس پر ظلم کیا جا رہا ہے.اب تحریک انصاف کے گلو بٹ نے صحافی پر لائیو شو میں تشدد کرکے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف دہشت گرد جماعت ہے۔