اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکہ میں پہلی بار سیاہ فام کمالہ ہیرس نائب صدر کیلئے نامزد

امریکہ میں رواں برس نومبر میں ہونے والے نصف مدتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ جماعت کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے نائب صدر کے امیدوار کے لیے سینیٹر کمالہ ہیرس کو چنا ہے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی سیاہ فام خاتون کو بطور امیدوار اس عہدے کے لیے چنا گیا ہے۔
کمالہ اس سے قبل ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں جو بائیڈن کے مخالف تھیں۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کی والدہ انڈیا جبکہ والد جمیکا میں پیدا ہوئے تھے۔کمالہ کو ایک عرصے تک صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں ایک مقبول امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
کمالہ ریاست کیلی فورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں اور وہ نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے نظام میں اصلاحات کی بھی حامی رہی ہیں۔
جوبائیڈن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین نومبر کو صدارتی انتخابات میں آمنے سامنے ہوں گے۔