اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سائنس فکشن کردار کی اپنی جھلک جاری کردی۔

نئی دلی(آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اب بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے مہندر سنگھ دھونی نے فیس بک پراینیمیٹڈ اور گرافکس ناول ’اتھاروا‘ کا ٹیزر شیئر کر دیا۔
’اتھاروا‘ نامی سائنس فکشن ناول کی کہانی بھارتی رائٹر رمیش تھملمانی نے لکھی ہے ۔مہندر سنگھ دھونی نےوڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ جلد ہی ان کے کردار پر تیار کی گئی سائنس فکشن ناول کو پیش کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ دھونی جلد ہی ان کی اہلیہ کی پروڈیوس کردہ فلم کیپٹن7 میں بھی مرکزی کرادار میں نظر آئیں گے۔کیپٹن 7 کے پہلے سیزن کی کاسٹ اور کہانی سے متعلق کام جاری جو کہ جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا