ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ اومی کرون کا شکار ہو گئے

استمبول (آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے جاری کردہ ٹوئیٹر پیغام میں کہا گیا کہ انہوں نے کووڈ19 کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔ انہوں نے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔