اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بابر اعظم چاند ہے،بدلی ہٹے گی تو ایک بار پھر چمکے گا،ثقلین مشتاق

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم قومی ٹیم کا سٹار ہے۔ٹی 20 میں کسی بھی ٹیم کو جیتنے کے لئیے مومینٹم درکار ہوتا ہے۔کراچی کی ٹیم کو ابھی تک وہ مومینٹم نہیں مل سکا۔آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو پاکستان آنا چائیے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہت بہترین ہے پاکستانی قوم ایک مہمان نواز قوم ہے ساری دنیا ہماری مہمان نوازی کی معترف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ ایک بڑا ایڈوانٹج ہو گا آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم دنیا کی مظبوط ترین ٹیم ہے اس لئیے صرف اس ایڈوانٹج کے سہارے ہی نہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا پڑا گا۔