اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی چیف کا دورہ بیلجیم،یورپی یونین کے عہدیداران سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کے عہدیداران سے ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیکرٹری جنرل اور ملٹری کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس میں مزید بہتری کے خواوہاں ہیں ۔