اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عامر لیاقت نے ناقدین کے دماغ کا پاسورڈ مانگ لیا

کراچی(آن لائن) گزشتہ ہفتے تیسری شادی کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت اس وقت سوشل میڈیا صارفین کے تنقید کے نشانوں پر ہیں ۔نا صرف صارفین بلکہ شوبز انڈسٹری کے چند اداکاروں کی جانب سے بھی انہیں تیسری شادی کے بعد 18 سالہ اہلیہ دانیہ شاہ کے ساتھ بنائی گئی وڈیوز پر سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔معروف اداکاراحمد علی بٹ نے بھی عامر لیاقت کو بیڈ روم کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس حوالے سے عامر لیاقت کی جانب سے جلنے والوں کے لئیے نیا پیغام جاری کیا گیا۔عامر لیاقت نے انسٹا گرام پر جاری وڈیو میں کہا کہ اپنے دماغ کا پاسورڈ دینا، مجھے عقل انسٹال کرنی ہے۔جبکہ انسٹا گرام پوسٹ کی تحریر میں لکھا کہ سنو احمد بٹ سمیت تما م جلنے والو سن لو ۔