حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ،شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات

لاہور(آن لائن) حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئیے آپوزیشن جماعتیں اس وقت ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں ۔ایوانوں میں نمبر گیم پوری کرنے کے لئیے آپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہیں ۔اس حوالے شہباز شریف نے حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے راہنماؤں سے ملاقات بھی کی لیکن اطلاعات کے مطابق شہباز شریف نے حال ہی میں جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ لاہور میں خفیہ ملاقات کی ہے جس میں شہباز شریف کی جانب سے جہانگیر ترین سے حکومت کے خلاف مہم کا حصہ بننے کے لئیےدرخواست بھی کی گئی۔ اس حوالے سے نتائج تو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے لیکن دونوں جانب کے قریبی ذرائع ملاقات کی تصدیق ضرور کر رہے ہیں۔دوسری جانب جہانگیر ترین نے بھی حمایتی اراکان سے گزشتہ دنوں میں 2 ملاقاتیں کی ہیں جن میں سے ایک پی ایس ایل کے میچ کے دوران بھی ہوئی جہاں گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھروسے کا اظہارکیا۔