اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رحمٰن ملک کرونا کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کرونا وائرس میں مبتلا سابق وزیر داخلہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔رحمنٰ ملک کے ترجمان کے مطابق کرونا کے باعث ان کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے تھے جس کے بعد چند روز سے رحمٰن ملک وینٹی لیٹر پر منتقل تھے۔رحمٰن ملک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ان کا شمار شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔