اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی کمپنی کا نیند پوری کرنے پر اضافی معاوضہ دینے کا اعلان

نیویارک(دلچسپ ڈیسک)نیند کی کمی ہرطرح کی ملازمت پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک امریکی کمپنی نے لوگوں کو گھر میں مکمل نیند لینے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔انشورنس کمپنی ایٹنا بھرپورنیند کے عوض اپنے صارفین کو ایک سال میں 300 ڈالر تک کی رقم ادا کرے گی۔ اس ترغیب سے ملازمیں میں نیند پوری کرنے کا رحجان پیدا ہوگا، اس طرح لوگوں کی صحت بہتر رہے گی اور کام کا معیار بلند ہوگا اور انہیں اس عادت کا معاوضہ بھی ملے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق کم ازکم 7 گھنٹے روزانہ کی نیند بہت ضروری ہوتی ہے۔کمپنی کے مطابق 20 راتوں کی نیند کا معاوضہ 25 ڈالرہوگا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ایمانداری سے اپنی نیند مکمل کریں، فی الحال یہ اسکیم کمپنی کے ملازمین کے لیے ہے جب کہ کمپنی اپنے اسٹاف کو ورزش کرنے کے بھی پیسے ادا کرتی ہے۔کمپنی کا ماننا ہے کہ اس ترغیب سے ان کے ملازموں کی صحت بہتر رہتی ہے اور وہ معیاری کام کرتے ہیں جو خود کمپنی کے لیے ایک بہت مفید عمل ہے۔