اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سونم کپورکی بہن ہدایتکارہ ریحا کپور”کہانی چور” نکلیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور ان کی بہن مشہور ہدایت کارہ ریحا کپور نے گزشتہ کچھ ہفتے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے نام سے فلم بنائیں گی ،جس میں مرکزی کردار کرینہ کپور ادا کریں گی جب کہ سونم ان کی بہترین دوست کا کردار نبھائیں گی۔بالی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق جب سے فلم بنانے کا اعلان ہوا ہے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ ایک ساتھ دو بڑی اداکاراؤں کو دیکھنا ان کے لیے کا فی خوشگوار تجربہ ہوگا۔ فلم کی کہانی اور کاسٹ کو لے کر سب بہت پرجوش ہیں مگر فلم کی اس سچائی سے شاید ہی کوئی واقف ہوگا کہ یہ کہانی ہالی وڈ فلم ‘برائیڈز میڈز’ سے چرائی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق فلم کی کہانی کرینہ کپور کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شرکت کرنے کے لیے ان کی دوست سونم کپور ،سوارا بھاسکر اورشیکھا تلسانیہ پہنچتی ہیں اور شادی کو مزیدار بنانے کے لیے مختلف تجربات کرتی ہیں ،بالکل یہ ہی کہانی ہالی وڈ فلم برائیڈز میڈز کی بھی ہے۔ذرائع کے مطابق فلم ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں کہ ہم نے اسکرپٹ چوری کیاہے،ہماری کہانی اوریجنل ہے اور اس کا ہالی وڈ کی فلم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔