راولپنڈی سے ہجیرہ جانیوالی ویگن کو حادثہ ، 10 جاں بحق ، 8 زخمی

مظفرآباد (ویب ڈیسک) راولپنڈی سے ہجیرہ جانے والی ہائی ایس وین آزاد پتن فلور مل کے سامنے حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا ، زخمیوں کو راولا کوٹ اور راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل جبکہ لاشوں کو شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں راولا کوٹ ، ہجیرہ روانہ کر دیا گیا ۔ مسافر عید اپنے گھروں میں منانے جارہے تھے، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، حادثہ خراب سڑک اور تیز رفتاری کے وجہ سے پیش آیا ، اس سے قبل بھی اسی مقام پر تین مسافر گاڑیاں حادثہ کا شکار ہو چکی ہیں، ان حادثات میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے ۔