اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میاں شہباز شریف اور انکے خاندان نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، الزامات لگانے والے گریبان میں جھانکیں، شاہین اشفاق

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے کوآپریٹوز ایم پی اے شاہین اشفاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور انکے خاندان نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ان پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے خواتین کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سابق سٹی کونسلرنسرین اشفاق بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ شاہین اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب ، انکے خاندان نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کیا یہی وجہ ہے کہ عوام ان سے بھرپور محبت کرتے ہیں اور آج بھی کوئی سیاستدان انکی مقبولیت تک پہنچنے کے خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ دھرنوں ، توڑ پھوڑ اور منفی سیاست کرنیوالوںکو وزیر اعظم پاکستان کے خلاف ماضی میں بھی ہر فورم پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا آئندہ بھی یہ لوگ ناکام ہوںگے اور مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔