اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آپریشن ضرب عضب کے بعد افغانستان ہجرت کرنے والے 7 ہزار پاکستانی خاندانوں کی واپسی کا منصوبہ

پشاور (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے شمالی وزیرستان سے بے گھر ہو کر افغانستان چلے جانے والے خاندانوں کی واپسی کے منصوبے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ جون 2014 ءمیں جب آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا تو یہاں سے 7 ہزار خاندان ہجرت کر کے افغانستان چلے گئے تھے۔روزنامہ جنگ کے مطابق شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ کامران احمد آفریدی نے ”دی نیوز “ کو بتایا کہ افغانستان چلے جانے والے ان پاکستانی خاندانوں کی واپسی کا عمل جولائی کے آخری ہفتے یا پھر اگست کے آغاز میں شروع کر دیا جائے گا ۔ ان کی تعداد 30 سے 40 ہزار ہے اور ان میں سے 30 فیصد پاکستانی وہاں کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ 40 فیصد پاکستانی افغانستان میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں رہ رہے ہیں جبکہ باقی کابل اور دیگر شہروں اور علاقوں میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قبائلی عمائدین کے ہاتھوں ان پاکستانیوں کو فارم بھیج دیئے گئے ہیں تاکہ وہ ان فارمز کو بھر کر مکمل کر لیں۔ ان پاکستانی خاندانوں کو اپنے تمام افراد کی تفصیلات کمپیوٹر ائزڈ پاکستانی شناختی فراہم کرنا ہوں گے ۔ ان کی واپسی کے سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ ان کو ”غلام خان “ بارڈر سے 200 کے گروپ کی صورت میں پاکستان میں داخل ہونا ہوگا۔