اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خاتون کی زرعی اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش اور فصل اجاڑنے پر مقدمہ درج

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)خاتون کی زرعی اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش اور فصل اجاڑنے پر مقدمہ درج‘ملزمان کا اراضی پر دوبارہ دھاوا‘کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھے والا وڑائچ کے نواحی علاقہ پیناکھ کی رہائشی نسیم اختر نے چند روز قبل ایڈیشنل سیشن جج ارم ایاز کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسکی گاؤں میں موجود 5کنال 10مرلہ اراضی پر بااثر سیاسی افراد سیف اللہ، وقاص، منیر وغیرہ ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ملزمان نے زرعی اراضی پر کھڑی فصل بھی تباہ کردی ہے لیکن مقامی پولیس بااثر ملزمان کیخلاف کاروائی نہیں کررہی ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر تھانہ لدھیوالا وڑائچ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبری 266/16درج کرلیا مگر اندراج مقدمہ کے باوجود پولیس نے نامزد ملزمان کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی خاتون نے عدالتی حکم پر اپنی فصل کاشت کرلی جس کے اگلے ہی روز ملزمان نے خاتون کی زرعی اراضی پر دوبارہ دھاوا بولتے ہوئے اراضی کو تباہ کردیا جس کی اطلاع فوری تھانہ لدھیوالا وڑائچ پولیس کو دی گئی اطلاع کے باوجود پولیس نے ملزمان کیخلاف کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کی بلکہ الٹا مدعی مقدمہ نسیم اختر پر ملزمان سے صلح کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے مدعی مقدمہ نسیم اختر نے بتایا کہ اسکا شوہر نشے کا عادی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بااثر ملزمان نے پہلے اسکے شوہر سے اراضی اونے پونے داموںخریدی اور بعد میں باقی اراضی پر بھی قبضہ کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں مقدمہ کے اندراج کے باوجود پولیس بااثرملزمان کیخلاف کاروائی نہیں کررہی مدعی مقدمہ نسیم اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ، سی پی او گوجرانوالہ سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔