پاکستان ریلوے نے مالی سال 2015-16ء میں مقرر کردہ ہدف سے 29فیصد زائد آمدنی حاصل کی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالی سال 2015-16کے لیے مقرر کردہ ہدف سے 29فیصد زائد آمدنی حاصل کی ہے ۔ڈی سی او ریلوے ناصر نذیر کے مطابق پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کا سال 2015-16کے لیے مجموعی آمدنی کا ہدف12۔72ارب روپے تھا تاہم غیر معمولی کارکردگی کے باعث پاکستان ریلوے کی آمدنی ہدف سے 29فیصد زائد 15.84ارب روپے رہی ۔فریگیٹ سیکٹر کے لیے مقرر کردہ 7.2ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں اس سیکٹر میں 9.6ارب کی آمدنی ہوئی جبکہ پسنجر سیکٹرنے 4.9ارب کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے 5.7ارب روپے کی آمدنی حاصل کی ۔پاکستان ریلوے کی اس بے مثال کاکردگی پرزندگی کے مختلف شعبوں کی جانب سے اسے خراج تحسین پیش کیاگیا ہے ۔