اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

1982میں آئی فلم نکاح کے تاریخی ڈائیلاگ جس نے نئے کیس بنا دیے

لگ بھگ 40 برس قبل 24 ستمبر 1982 کو ریلیز ہونے والی فلم ’نکاح‘ کے ایسے کتنے ہی ڈائیلاگز ہیں جن پر فلم بین تالیاں بجانے پر مجبور ہو جاتے تھے۔ اس فلم کا موضوع طلاق کے گرد گھومتا ہے۔’آپ بھی اوروں کی طرح مرد ہی نکلے جو عورت کو عورت نہیں جائیداد سمجھتے ہیں۔ لیکن میں کوئی جائیداد نہیں۔ میں جیتی جاگتی عورت ہوں کوئی لاش نہیں کہ پدرانہ سماج اپنی مرضی سے میری قبریں بدلتا رہے۔ آپ مجھے کیا چھوڑیں گے، میں ہی آپ کو چھوڑ رہی ہوں۔‘

بالی وڈ فلم ’نکاح‘ کی کہانی لکھنے والی اچلا ناگر نے ایک گفتگو میں بتایا تھا کہ ’آج بھی میرے کانوں میں ناظرین کی تالیاں گونجتی ہیں، جو وہ میرے لکھے ڈائیلاگز پر بجاتے تھے۔
فلم میں میں پاکستانی نژاد اداکارہ سلمیٰ آغا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اُن کے ساتھ راج ببر اور دیپک پراشر نے اس فلم میں کام کیا تھا۔خود سلمیٰ آغا کی آواز میں ایک گانا ’دل کے ارماں آنسوؤں میں بہے گئے‘ خوب ہی مقبول ہوئے۔