اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی پنجابیوں کے لیے فلم لکھنے بھارت جا سکتا ہوں ،خلیل الرحمان قمر

پاکستان کے معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے بھارت جانے پر مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کی تمام آفرز ٹھکرا چکے ہیں۔

پاکستان کے معروف کہانی کار خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی ویب چینل کے ساتھ پوڈکاسٹ ریکارڈ کروایا، جس میں ان سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔

بھارت سے آفرز کی پیشکش کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں سبھی آفرز کو مسترد ٹھکرا چکا ہوں اور چونکہ میں دکھاوا کرنے والا آدمی نہیں ہوں اس لئے یہ بات کبھی نہیں بتائی۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ بھارت کے لوگ ہمیں نہیں پہچانتے اس میں قصور ان کی حکومت کا ہے، مجھے بھارتیوں سے کوئی اعتراض نہیں ہے، وہاں نہ جانے کی صرف واحد وجہ یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہماری اتنی عزت افزائی نہیں کرتے، جتنی عزت اور شہرت ان کے لوگوں کو پاکستان میں دی جاتی ہے۔

انہوں نے وہاں کام کرنے کی شرط بھی بتادی اور کہا کہ جب تک ہمیں وہاں برابری کی عزت نہیں دی جائے گی میں وہاں نہیں جاؤں گا، جس دن ایسا ہوگیا میں ناصرف وہاں جاؤں گا بلکہ انہیں مفت فلم بھی لکھ کر دوں گا۔

خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ چونکہ میرا پنجابیوں سے پرانا تعلق ہے تو میں ان کیلئے فلم لکھنے بھارت جاؤں گا۔