اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دعا بھٹو نے بچے کی مستقل حوالگی اور ماہانہ اخراجات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے بعد خود کو بچے کا سربراہ مقرر کرن کیلئے درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ملیر کورٹ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کے ساتھ بچے کا سربراہ مقرر کرنے، حق مہر کی رقم کی ادائیگی اور ماہانہ اخراجات سے متعلق درخواست دائر کردی ہے۔

دعا بھٹو نے موقف اپنایا ہے کہ مجھے 5 لاکھ روپے حق مہر اور 5 لاکھ روپے بچے کی کفالت کے لیے دلوائے جائیں، اس کے علاوہ رہائش کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ ادا کئے جائیں کیونکہ انہوں نے مجھے کرائے ایک فلیٹ میں رکھا ہوا ہے۔

دعا بھٹو نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں کمسن بیٹے کامل حلیم کی سربراہ مقرر کیا جائے اور بچے کو مستقل طور پر اُن کے حوالے کر دیا جائے ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے یہ اجازت بھی مانگی ہے کہ وہ بچے کو ملک سے باہر کہیں بھی لے جا سکیں۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ حلیم عادل شیخ سے میرا اصل شناختی کارڈ، بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ اور بے فارم بھی واپس دلوایا جائے۔