اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئےمقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل 2 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔سماعت کیلئے عدالت کی جانب سے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں مزید شواہد جمع کرائے تھے، وزارت داخلہ کے جمع کرائے گئے شواہد میں مختلف رہنماؤں کی ٹوئٹس، اخباری تراشے اور 25 مئی کے احتجاج کے دوران کے مختلف ویڈیو کلپس شامل تھیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جسے سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔وفاقی حکومت نے 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر عمران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

گزشتہ سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کا کہنا تھا کہ اپنے دلائل میں کہا تھا کہ پولیس اور حساس اداوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے، پولیس، آئی ایس آئی اور آئی بی رپورٹس پر ہی سب اداروں کا انحصار ہے۔ عمران خان نے عدالتی حکم کے باوجود ڈی چوک پر جلسے کی کال دی۔