اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کروڑ پتی روسی خاتون کا رشتے کیلئے بل بورڈ پر اشتہار، امیدوار نے بھی اپنا بل بورڈ لگادیا

امریکی ویب سائٹ نیو یارک پوسٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کے باعث روس میں کئی ڈیٹنگ ایپ غیر فعال ہیں، پابندیوں کے پیش نظر روس کی26 سالہ کروڑ پتی بزنس ویمن نے بل بورڈ پر اشتہار لگادیا ہے۔

اس اشتہار پر جب ورلڈ ٹور پر نکلے یوکرین کے 26 سالہ بزنس مین کارخوشا کی نظر پڑی تو اس نے خاتون کو سادہ نوٹ لکھ کر شادی کی خواہش کا اظہار کردیا اور بورڈ پر لکھا کہ ملینیئر ادھر دیکھو میں یہاں ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں جنگ کا حمایتی نہیں ہوں اور نہ ولادمیر کی عزت کرتا ہوں، نہ ہی میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہاں کیا ہوالیکن مجھے روسی خاتون پسند ہیں اور جب میں نے یہ اشتہار دیکھا تو مجھے روسی خاتون اپنی آئیڈیل لگی لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں جواب کیلئے ایک بل بورڈ لگواؤں گا کیوں کہ میں ابھی ماریہ کے شہر نہیں جاسکتا لیکن انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔