اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عادل درانی نے راکھی ساونتھ سے شادی کی تصدیق کر دی

عادل درانی کا کہنا ہےکہ شادی کی تصدیق میں دیر ضرور ہوئی لیکن یہ کبھی نہیں کہا کہ میں نے راکھی سے شادی نہیں کی ۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں راکھی ساونتھ کے شوہر عادل درانی نے کہا کہ کچھ چیزوں میں الجھا تھا، اب الجھن دور ہو چکی ۔

عادل نے اپنے انسٹا گرام پر راکھی ساونتھ کے ساتھ شادی کی تصویر پوسٹ کی اورتحریر میں راکھی سے شادی کی تصدیق بھی کی ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق عادل درانی نے اس سے قبل راکھی سے شادی کے حوالے سے بیانات میں شادی سے انکار کیا تھا اور شادی کی فوٹو اور ویڈیو ز کو جعلی قرار دیا تھا۔

راکھی ساونتھ پہلے ہی عادل سے شادی کی تصدیق کر چکی ہیں ،ان کا نکاح نامے پر نام فاطمہ درج ہے، سوشل میڈیا پرا وائر ل ہونے والی ویڈیوز میں ان کو نکاح کے دوران پہلا اور دسرا کلمہ پڑھتے ہوئے سنا بھی جا سکتا ہے۔