اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مریخ پر قدیم جھیل کے آثار دریافت، پانی کے واضع شواہد مل گئے

ناسا نے مریخ کی چٹان پر دوران تحقیق قدیم جھیل کے آثار کا پتہ لگالیا۔تفصیلات کے مطابق ناسا کی روبوٹک گاڑی کو یہ آثار مریخ میں ایک ایسے مقام سے گزرتے ہوئے ملے ہیں جسے تحقیقی زبان میں ’’سلفیٹ بیرنگ یونٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ناسا نے مریخ پر موجود چٹان پر کی جانے والی تحقیق میں ایک قدیم جھیل کے آثار پائے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہاں موجود چٹانیں اس وقت بنیں جب مریخ کی سطح خشک ہوتی چلی گئی۔ماہرین کے مطابق یہ اب تک کے مشن میں پانی اور لہروں کے واضح شواہد ہیں جو انہیں ملے ہیں۔اس سے مریخ پر کی جانے والی کھوج کو نئی راہ ملی ہے اور اس مشن کو مزید کامیاب کرنے کیلئے اور بھی سکیننگ کی جا رہی ہے۔