اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر دیا۔

مریم نواز نے ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید نے 2 سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے میں معاونت کی جبکہ 4 سال تک عمران خان کی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کو عبت کا نشان بنانا چاہیے تاکہ آئندہ کسی کی بھی غیر آئینی اقدام کرنے کی جرات نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ نظام لانے والوں کو سب سے بڑی سزا ووٹ کو عزت دو کی شکل میں آگاہی کی صورت میں ملی ۔ نواز شریف نے اس عمل کے خلاف بڑی قربانی دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بڑی خوبصورتی سے لوگوں کو یہ باور کرایا کہ سب کچھ آئین کے دائرہ اختیار میں ہو تا ٹھیک ہے۔ آئین سے باہر جا کر کسی بھی عمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حق میں نہیں لیکن کسی بھی ادارے میں اگر کوئی غیر آئینی اقدام کرے تو اداروں کو بھی اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔جو اداروں کے لیے بدنامی کا باعث بنے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔اس عمل سے اداروں کی عزت اور مقام میں اضافہ ہو گا۔

latest urdu news

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثاراب بھی عمران خان کے لیے متحرک ہیں ۔وہ جتنا مرضی جھوٹ بولیں قوم ان کے بارے میں سب اچھے سے جانتی ہے۔وہ اس قوم کے سب سے بڑے مجرم ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر تھے لیکن ان کو احکامات ایک جنرل اور برگیڈیر دیتا تھا۔جنرل فیض ان کو ہدایات دیتا تھا لیکن ان سے ملاقات کے لیے ثاقب نثار نے انکار نہیں کیا۔