اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اختلافی نوٹ پر فواد چوہدری کا بیان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اصل مسئلہ انتخابات ہیں جج یا بینچ نہیں ۔

ٹوئٹرپر جاری بیان میں فواد چوہدری نے جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اختلافی نوٹ پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی فیصلہ سازی سیاسی جماعت کا استحقاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جج کس طرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے، جج کی آبزرویشن حیران کن ہے۔

فواد چوہدری نے کہ ہمارا بنیادی مسئلہانتخابات ہیں جج یا بنچ نہیں، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی اختلافی نوٹ میں 90 دن کے اندر انتخابات کا اصول تسلیم کیا ہے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ میں کہاتھا کہ کیا سیاسی حکمت عملی کے طور پر اسمبلیوں کی تحلیل بذات خود آئین کی خلاف ورزی نہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی نوٹ میں کہا کہ می جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کی رائے سے متفق ہوں، میں نے خود کو سماعت سے الگ نہیں کیا ایسا کرنے کی وجہ تھی۔