اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت پر وضاحت جاری کردی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالےسے تقریب میں شرکت کی وضاحت جاری کر دی ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کی مجھے اسپیکر کی جانب سے دعوت دی تھی ،اجلاس میں شرکت سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ اجلاس میں کوئی بھی سیاسی بات نہیں ہوگی ۔پہلت میرے عملے کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی بعد میں براہ راست اسپیکر قومی اسمبلی نے مجھ سے اس متعلق بات کی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ اپنے ادارے کی طرف سے کہتا ہوں کہ ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ 10اپریل1973کوپاکستان کا متفقہ آئین منظور کیا گیا،آئین کی کتاب ہماری اور پاکستان کی پہچان ہے،2014 سے آپ کا ہمسایہ ہوں۔

قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے گزشتہ روز پارلیمنٹ اجلاس میں بھی اس بات کی وضاحت کی گئی تھی ۔