اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سالک حسین کے پرویز الٰہی اورمونس الٰہی کےمتعلق بڑےانکشافات

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اوروفاقی وزیرسالک حسین کا تہلکہ خیزانٹرویو،کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

سماء کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر سالک حسین کاکہنا تھا کہ پرویز الٰہی کہتے تھے چھوڑو مونس الٰہی کو وزارت اعلیٰ پکی کر کے آؤ،نواز شریف پرویز الٰہی کیلئے چوہدری شجاعت حسین کے کہنے پر مانے ۔

سالک حسین کاکہنا ہے کہ مونس الٰہی نے اپنے والد پرویز الٰہی کو غلط ٹریک پر لگایا، ہم سب سے بھی غلط بیانی کی ، سماء کے نمائندے عباس نقوی سے گفتگو میں کہاکہ پرویز الٰہی کی جگہ ہوتے تو ہنس کر گرفتاری دے دیتے،دیکھنا یہ ہے کہ اینٹی کرپشن نے اتنا بڑا آپریشن کیا اس کیس میں کیا ہے؟ وفاقی حکومت کا اس آپریشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

latest urdu news

سالک حسین کاکہنا ہے کہ وجاحت حسین نے اپنے بڑے بھائی کیخلاف پارٹی صدارت کیلئے کیس کر رکھا ہے ،وجاہت حسین پارٹی صدارت کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، بیٹا پی ٹی آئی سے ٹکٹ مانگ رہا ہے۔

سالک حسین کامزید یہ کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے دن رات کہتے تھے کہ آپ نے مکرنا نہیں ہے حلف دو، ہم نے حلف دیئے کہ ہم پرویز الٰہی کی طرف سے ہی آئے ہیں ۔