اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چیف جسٹس نے”آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی“کی وضاحت کردی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ ”گڈ ٹو سی یو“ہر کسی کو کہتا ہوں ،میں ہر کسی کو احترام دیتا ہوں ۔

چیف جسٹس نےایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران ”گڈ ٹو سی یو“پر وضاحت کرتے ہوئےوکیل اصغرسبزواری سے مکالمہ کیا اور کہا کہ آپ کو دیکھ خوشی ہوئی ۔ آپ ایک وقت کے بعد میری عدالت میں آئے ۔

چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔میں ایسا ہر کسی کو کہتا ہوں ۔ہر کسی کو احترام دیتا ہوں ۔ادب و اخلاق ہر کسی کے لیے ضروری ہے۔اس کے بغیر مزہ نہیں ۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کے عمران خان کے لیے ”گڈ ٹو سی یو“ کے الفاظ استعمال کیے جانے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو سپریم کورٹ کے باہر عوام کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہو رہی ہو گی ؟