اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل منظور

قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 بل منظور کرلیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پر ویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ رکن قومی اسمبلی راجہ قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل بہت اہمیت کا حامل ہے۔قائمہ کمیٹی اور رولز میں بھی ترمیم کی ضرورت ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ رکن پارلیمنٹ کا فون افسران سننا گوارا نہیں کرتے ،ہر ادرے میں توہین کاقانون موجود ہے۔اس سے پہلے توہین پارلیمنٹ پر کوئی قانون نہیں تھا ۔اب ہمیں پارلیمانی کمیٹیوں کی توہین بھی منظور نہیں ۔

بل کے تحت پارلیمنٹ یا اس کی کسی کمیٹی کی تحقیر یا کسی ایوان یا رکن کا استحقاق مجروح کرنے پرسزا بھی تجویز کی گئی ہے۔سزا پارلیمنٹ یا اس کی کسی کمیٹی کے احکامات کی پابندی نہ کرنے پر لاگوہو گی ۔