اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اداکار مانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے 9مئی کے واقعات کے بعد سیاست چھوڑ کر توجہ بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھاکہ میرا تعلق حلقہ این اے 251 کراچی گلشن اقبال سے ہے، میرا بطور اداکار، میزبان اور پروڈیوسر شوبز انڈسٹری سے تعلق ہے،ماضی میں کئی سیاسی جماعتوں سے بھی تعلق رہا ہے۔

مانی اور حرا نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتا دیا؟

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جو کچھ ملک میں ہوا اس کے بعد میں نے سوچا ہے کہ مجھے اپنی ساری توجہ اپنی فیملی کو دینی چاہئے کیونکہ میرے دونوں بچوں کے رزلٹ اچھے نہیں آئے اور اس کی وجہ میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بچوں پر توجہ دینے کے بجائے ہر وقت سیاست کرنے میں لگا رہا،9مئی کو اپنے گھر پر ہی تھا،میں نے کچھ بھی نہیں کیا مگر اس کے باوجود میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔