اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلاموفوبیا:بھارت میں اسلام مخالف فلم”72حوریں“ریلیز کےتیار

بھارت میں ایک اور اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی جس کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

فلم میں انتقال کرجانے والے پاکستانی اداکار رشید ناز نے بھی کردار ادا کیا ہے جنہیں پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ میں مرکزی کردار سے شہرت ملی تھی۔

’72 حوریں‘ فلم 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

2019 میں بھارت کے اندر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر فلم کا پریمیئر ہوا تھا اس میں اسے یونیسکو گاندھی میڈل کے اسپیشل مینشن سے نوازا گیا تھا۔

سوشل میڈیا میں فلم بنانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے اسلاموفوبک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ انڈیا اب اسلاموفوبیا کا مرکز بن چکا ہے اور یہ انڈیا کو ہندو ریاست بنانے کی گھناؤنی کوششیں ہیں۔