اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی اداکارکو دوسری شادی پر تنقیدکا سامنا

بالی وڈ فلموں میں ولن کا کردار نبھانے والےاشیش ودھیا رتی نے 57 برس کی عمر میں دوسری شادی کرنے کے بعد اپنے بارے میں ناقدین کی جانب سے نامناسب الفاظ کے استعمال کرنے پر گہرے افسوس کا اظہار کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اشیش ودھیارتی نے کہا کہ جب میری شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو میں نے اپنے بارے میں بڈھے کھوسٹ کے الفاظ پڑھے، توہین آمیز الفاظ میرے بارے میں کہے گئے ۔

آج بھی شادی کے شو کے لیےکروڑوں کی آفر ہوتی ہے:ابرارالحق

بھارتی فلموں کے مشہور ولن کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھے بوڑھا کہہ رہے کہ کیا انہوں نے کبھی بوڑھا نہیں ہونا ہے ،اشیش ودھیارتی نے انٹرویو میں کہا کہ ہم خود سے کہہ رہے ہو تے ہیں کہ نہیں ہمیں یہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ہم بوڑھے ہو رہے ہیں، اسکا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ انسان ناخوش ہی دنیا سے رخصت ہو جائے گا ۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کو ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے ، تو اسے یہ ساتھ کیوں حاصل نہیں کرنا چاہیے، ہم دوسروں کی خوشیوں میں دڑاریں کیوں اٹکاتے ہیں ، کیا قانونی طور پر شادی کرنا کوئی غلط بات ہے ۔

واضح رہے کہ اشیش ودھیارتی کی دلہن گوہاٹی سے تعلق رکھنے والی روپالی بروؤ افیشن انٹراپرینیور اور کللکتہ کے ایک مشہور اسٹور میں زیر ملازمت ہیں ۔