اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ کھیلیں،محمد یوسف

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ بطورِ کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ بچے گراونڈ میں آکر کرکٹ کھیلیں، پہلے بھی ماڈل ٹاون گرینز سے وہاب ریاض،سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کھلاڑی سامنے آئے، ایسے کیمپ ہونا بہت ضروری ہے، پہلے دور والی کرکٹ اب نہیں ہوتی، ماڈل ٹاون میں چھ کرکٹ گراونڈ ہے، میچز آئی سی سی اور بورڈ ممبران پلان کرتا ہے۔

latest urdu news

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹ میں کارکردگی بہت اچھی ہے، پاکستان کے پاس حارث رؤف، شاہین آفریدی، زمان خان، نسیم شاہ ،احسان اللہ جیسے باولرز ہے، انضمام الحق پاکستان کرکٹ کا بہت بڑا نام ہے، میری خوش قسمتی ہے میں سعید انور اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں، ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے، ہمارے ٹائم میں تو شیڈول جلدی آجاتا تھا، پی سی بی کا آئی سی سی پر دباؤ ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔