اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کرے گا:مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کرے گا۔

اتوار کو شجاع آباد میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے چیئر مین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے سوچا کہ وہ افواج پاکستان کو جھکا لے گا، مگر چال الٹی پڑ گئی اور اب وہ 9 جون کو یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے ملاقاتوں کی بھیک اور معافیاں مانگ رہا ہے۔


مریم نواز کا کہنا تھا کہ خود پر برا وقت آیا تو کارکنوں کو ذمہ دار ٹھہرا کر انہیں بس کے نیچے پھینک دیا، 9 مئی کے سانحہ سے تکلیف تو بہت ہو ئی لیکن اچھا ہوا ملک کا دشمن پہچانا گیا، فتنہ اور فساد کا باب بند ہوا ، اب انشاء اللہ ترقی کا سفر شروع ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ جو ہاتھ ملک تعمیر کرتے ہیں وہ ملک میں توڑ پھوڑ نہیں کرتے ، بلکہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کو توڑ دیتے ہیں ،نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کرے گا۔

نوجوانوں کوسیاسی ٹھگ کی خواہشات کا ایندھن نہیں بننے دیں گے:مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو شجاع آباد میں (ن) لیگ کے ورکرز کنونشن میں سونے کا تاج پہنایا گیا اور انہیں روایتی چادر بھی پہنائی گئی۔