اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گیس و بجلی کی ذمہ داری صوبے لے لیں، وفاق کنگال و بیروزگار ہے؟شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق سے کیا حق مانگنا؟ وہ خود بیروزگار و کنگال ہے، اس کے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے۔

حیدرآباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بیٹھ کرحیدرآباد کا اسکول اور اسپتال نہیں چل سکتا، ہر تحصیل میں وفاق کا افسر ہے جو دو سال کام کرتا ہے اور گھر چلا جاتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا میں کہتا ہوں گیس اور بجلی آج بھی صوبے لے لیں، آپ کے صوبے میں پولیس کا افسر وفاق کا ہے، آپ کی تحصیل اور ضلع کا سربراہ وفاق کا ہے، خرابی تو اس میں ہے، کبھی پوچھا ہے 25 سال میں نیب نے کس کا احتساب کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ری امیجننگ پاکستان کا مقصد ملک کے مسائل کا حل نکالنا ہے، ہم اس نظام کا حصہ رہے ہیں اس کی خرابی کو جانتے ہیں، ہم اگر آنکھ بند کرکے اس نظام کا حصہ بن جائیں تو اس سے بڑی نا انصافی کوئی نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا جس ملک کے اخراجات کا 55 فیصد حصہ سود میں جائے تو پھر کیا بچے گا؟ آپ وفاق سے مانگ رہے ہیں، وفاق کے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے، آج سود کا ایک حصہ بھی اضافی قرضہ لے کر ادا کر رہے ہیں، جو حکومتیں چل رہی ہیں وہ اضافی قرضوں سے چل رہی ہیں۔

ملک کے سیاسی و معاشی حالات پر عوام پریشان ہے لیکن قیادت نہیں:شاہد خاقان عباسی

میں نے نہ بجٹ دیکھا ہے اور نہ دیکھنا ہے، جب ایم این اے آپ سے ووٹ مانگنے آتا ہے تو آپ کیوں نہیں پوچھتے ہو کہ یہ جو 6گاڑیاں ساتھ ہیں ان کا پیٹرول کہاں سے آتا ہے؟

آپ اپنے ایم این اے کا ٹیکس دیکھ سکتے ہو کہ وہ کتنا ادا کرتا ہے؟ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا اگر آپ کا ایم این اے ٹیکس ادا نہیں کرتا تو پھر اس کا ٹیکس آپ ادا کرتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا آج تمام پارٹیوں میں 10 آدمیوں کی کابینہ نہیں بنا سکتے ہیں۔