اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

دلہن کی سکوٹی چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،حقیقت کیا ؟

پھولوں سے سجی گاڑی کے بجائے سکوٹی پر سیر کرتی دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گی۔

عام طور پر دلہنیں اپنے دلہا کے ساتھ سجی اور سنوری گاڑی میں نظر آتیں ہیں ، لیکن ایک تیار ہوئی دلہن کو سکوٹی میں تیز سپیڈ سے جاتے ہوئے دیکھ کر لوگ حیران ہو گئے،لیکن اس واقعے کی حقیقت جلد ہی عوام کے سامنے آگئی۔

دلہن کی اس مختصر ویڈیو دہلی پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی جسکا مقصد لوگوں میں ہیلمٹ نہ پہننے پرچالان کی نوید سنانا تھا۔

ویڈیو کے پہلے حصے میں دلہن کو سکوٹی پر جاتےہو ئے دیکھا جا سکتاہے جب کہ پس منظر میں گانا ” واری واری جاؤں“ سنائی دے رہا ہے ، کچھ سیکنڈز بعد ایک چالان کی تصویر آتی ہےاور گانا ” بیوقوفیاں “ سنائی دے رہا ہو تا ہے۔

سوشل میڈیا پر دلہن کی ویڈیو وائرل ہو گئی، اور اکثریت صارفین نے دہلی پولیس کی ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے تیار کی گئی ویڈیو کو سراہا۔

مزید خبریں