اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

190 ملین پائونڈ کرپشن کیس :بشریٰ بی بی کل نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو(نیب) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو190 ملین پائونڈ کرپشن کیس میں کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچی اوران اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک سو نوے ملین پائونڈ کرپشن کیس میں کل طلبی کانوٹس وصول کروادیا۔

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو یکم اورسات جون کو بھی طلب کیا گیا تھا،بار بار بلوانے پر بھی آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ درج

بشریٰ بی بی خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ کل11بجے نیب دفتر میں پیش ہوں۔

قومی احتساب بیورو نےنوٹس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔